تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب تربت کے علاقے نیشنل بینک چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد آفتاب نامی شخص کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے