3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کے حق میں ہوں، نواز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کے حق میں ہیں ۔ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھی بیان سامنے آگیا۔لندن میں نواز شریف نے آفس سے رہائش گاہ روانگی سے قبل کارکنوں سے گفتگو کی اس دوران ان سے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے حوالے سے سوال کیا گیا۔