یوم شہادت حضرت علیؓ پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سندھ حکومت نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تعلیمی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے فیصلے کے تحت یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر 21 رمضان المبارک بدھ 12 اپریل کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں گزشتہ سال منعقدہ 22 فروری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 21 رمضان المبارک 12 اپریل بدھ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے