عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں لیکن انکی پارٹی کے وزراء بلوچستان اسمبلی میں مزے لوٹ رہے ہیں ، لالایوسف خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہاہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں لیکن انکی پارٹی کے وزراء بلوچستان اسمبلی میں مزے لوٹ رہے ہیں عوام ان سے پوچھناچاہتے ہیں کہ یہ دوہرا معیار انہوں نے کیوں اپنایاہے،بلوچستان امن جرگہ محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں کی پوسٹوں کی بندربانٹ کی ہرگز اجازت نہیں دیگا پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کی جائیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لالا یوسف خلجی نے کہاکہ تبدیلی کے نعرے کے ساتھ عمران خان اقتدار میں آئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی اناء کی قوم اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوااسمبلیوں کو توڑ دیا جبکہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کے وزراء اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں عوام عمران خان سے پوچھناچاہتے ہیں کہ انہوں نے یہ دوہرا معیار کیوں اپنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے وزراء اور ارکان اسمبلی بلوچستان میں محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں میں آنے والی سینکڑوں نوکریاں بندربانٹ کررہے ہیں تاکہ یہ نوکریاں فروخت کی جاسکیں لیکن بلوچستان امن جرگہ کسی کو نوکریاں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں میں آنے والی ہزاروں پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرے بصورت دیگر بلوچستان امن جرگہ عوام اور نوجوانوں کے ساتھ ملکر سخت احتجاج پر مجبور ہوگا۔