بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 10 اپریل کو طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 10اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 10اپریل بروز پیر سہ پہر 3بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران واہلکاروں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈ ز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔