کچھی،لیویز فورس کی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو جاں بحق
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کی قیادت میں لیویز فورس کا کچھی کے علاقے واہگیہ شاہوانی میں بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو ثناء اللہ عرف فوجی کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن علاقے کی محاصرے کے دوران ایک مکان سے لیویز فورس اور مبینہ ڈاکو کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز کو مطلوب اقدام قتل اشتہاری ملزم ثناء اللہ عرف فوجی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے واقعہ کے متعلق صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی علاقے میں قیام امن کیلئے کسی کو کوئی رعایت نہیں دے سکتی دیر پا امن مشن ہے لیویز فورس کے جوان قیام امن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے آج کاروائی کے دوران فوجی نامی بدنام زمانہ ڈاکو بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا یہ ایک پیغام ہے جرائم پیشہ عناصر ضلع کچھی میں اپنی مذموم مقاصد ترک کردیں بصورت دیگر کچھی انتظامیہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔