ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پشتون خواہ میپ کی چیرمین محمود خان اچکزئی کے قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا۔وفد میں پشتون خواہ میپ کی ڈپٹی چیرمین رحیم زیارتوال صوبائی صدر قہار ودان لیاقت آغا شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل ممبران مرکزی کمیٹی محراب بلوچ جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری عالم بنگلزئی جمال بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے