وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی جس میں تفصیل سے بلوچستان کے جامعہ کا معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جس میں چیئرمین ایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی کہ عید کے فوراً بعد بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے کوئٹہ جا کر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ و جامعات کے وائس چانسلران کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور بلوچستان یونیورسٹی کے سمیت تمام معاملات کا جائزہ لیا جائیگا اور کوشش ہو گی کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ میں کوئی خلل نہ آئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی طالب علموں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائیگا اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ پارٹی قیادت سردار اختر جان مینگل سمیت تمام کی یہی خواہش ہے کہ ہم بلوچستان میں تعلیم سے نوجوانوں کو آراستہ کریں اور بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکمرانوں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ارباب و اختیار کے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ کے بنیادی مسائل کے حل اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے جدوجہد کریں وفاقی وزیر نے ڈاکٹر مختار احمد سے کہا کہ عید کے فوراً بعد کوئٹہ جا کر گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ اور وائس چانسلران سے ملاقات کریں اور یونیورسٹی کے مالی اور اکیڈمک جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے اقدامات کریں میری بھی کوشش ہو گی کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو جامعات کے مسائل سے آگاہی دوں اور فنڈز کے اجراء کیلئے ہدایت کریں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے