مردم شماری ٹیمیں سستی کا مظاہرہ کرکے قومی فریضے سے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہیں،وزیرمملکت محمدہاشم نوتیزئی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے مردم شماری کے دوران ضلع چاغی اور نوشکی کی آبادی 2017 سے بھی کم ظاہر کرنے پر افسوس اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ٹیمیں سستی کا مظاہرہ کرکے قومی فریضے سے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا خمیازہ ہم سب کو بھگتنا ہوگا۔ حالیہ مردم شماری کے دوران اب تک ضلع چاغی اور ضلع نوشکی کا جو ریکارڈ سامنے آیا ہے وہ چونکا دینے والا ہے کیونکہ اب تک کی ڈیٹا سے یہی معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں اضلاع کی آبادی زیادہ ہونے کی بجائے مزید کم ہوگئی ہے جو باعث تعجب ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرکے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس میں کوتاہی کا نقصان ہم سب کو ہوگا لہذا عوام الناس بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے چیف شماریات سے مطالبہ کیا کہ رخشان ڈویژن میں مردم شماری کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ باقی رہ جانے والی آبادیوں کو بھی شمار کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے