قلات میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی نواب ثناء اللہ خان زہری کے مدبرانہ سیاست کی فتح ہے ، پیپلز پارٹی خضدار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں قلات میں میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین میر شعیب احمد زہری نو منتخب وائس چیئرمین رئیس منظور احمد مغل کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کے الیکشن میں پارٹی کی شاندار کامیابی چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی مدبرانہ سیاست کی تاریخی فتح ہے۔حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان بھر بلخصوص مختلف اضلاع میں چیف آف جھالاوان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کرلی ہے۔آج کی کامیابی پارٹی کو قلات میں مزید مضبوط کرنے کا سبب بنے گی امید ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع قلات کی سیاست میں قائدانہ کردار ادا کریگی نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان میں اتریں گے عوام نے جس انداز سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے کونسلرز کو کامیابی دلائی نومنتخب چیئرمین ان کی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے