بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت سے ریکارڈ طلب، سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ آشتر مہک ایڈوکیٹ نے جسٹس جمال مندوخیل کے ایک فیصلے کی روشنی میں کنڈیمٹ آف کورٹ فائل کی تھی کنڈیمٹ آف کورٹ فائل ہونے پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے سی پی میں آنے کا کہا تھا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے کوآرڈینیٹرز بھرتی کئے ہیں کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی کیا ضرورت ہے جس پر عدالت نے حکومت سے کوآرڈینیٹرز اور ترجمانوں سے متعلق معلومات طلب کرلیں۔ا س موقع پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ حکومت بتائے کے اتنے کوآرڈینیٹرز کی ضرورت کیوں پڑ گئی،بتایا جائے کوآرڈینیٹرز کو کیا مراعات دی جا رہی ہیں۔سماعت آشتر مہک ایڈوکیٹ کی درخواست پر کی گئی دوسری جانب اٹارنی آصف ریکی ایڈوکیٹ نے حکومتی پیروی کی،سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے