بلوچستان کے ایک لاکھ مستحق کو رمضان راشن پیکج کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایم اے کو فنڈز کی فراہمی کردی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ایک لاکھ مستحق کو رمضان راشن پیکج کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایم اے کو فنڈز کی فراہمی کردی گئی، فنڈز ملنے کے بعد پی ڈی ایم اے نے رمضان راشن پیکج کی تیاری شروع کردی،روزانہ دس سے پندرہ ہزار راشن پیکج مختلف اضلاع میں روانہ کئے جائیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل پانیزئی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان رمضان راشن پیکج کے فنڈز موصول ہونے کے بعد پی ڈی ایم اے نے راشن پیکج کی تیاری شروع کردی ہے،جمعرات سے روزانہ دس سے پندرہ ہزار راشن پیکج مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھجوائے جائیں گے، ہر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں نے اپنے اپنے اضلاع میں مستحقین کی لسٹیں تیار کرلی ہیں،،جن میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا جائے گا،فیصل پانیزئی نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی کوشش ہے کہ وزیر اعلی کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ رمضان راشن پیکج ایک ہفتہ کے اندر صوبے کے تمام اضلاع کو بھجوادئیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے