آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل عاصم منیر نے آگے کی پوزیشنوں پر افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ثابت قدم رہیں اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے