کوئٹہ ، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 29 ڈیری مالکان گر فتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارموں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 29 ڈیری مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم کی ڈیری فارمز کیخلاف بڑی کارروائی کرکے طے شدہ نرخ پر فروخت کی خلاف ورزی پر 14افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاء المنعم اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن ر حسیب نے مختلف علاقوں میں ڈیری فارمز کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوری کرنے پر 15 ڈیری مالکان کو گرفتار جبکہ متعدد افراد کو جرمانے کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر دودھ شاپس کی نگرانی جاری رکھے ہوئیہے تاہم انہیں انکشاف ہوا کہ انتظامیہ نے جو ڈیری فارمز کو باہمی رضا مندی کے بعد سرکاری نرخ 168روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کی مشروط اجازت جو دی تھی اس کے برخلاف چند عناصر من مانے نرخوں پر دودھ فروخت کر رہے ہیں جس کی بنا پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس مے مذکورہ کارروائی کو عمل میں لایا۔انہوں نے مزید کہا انتظامیہ ہمیشہ سے کاروباری افراد کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے لیکن وہ کسی صورت یہ بات برداشت نہیں کرسکتی کہ انتظامیہ اور کاروباری افراد کے مابین متفقہ طور پر جو نرخ طے کر دیے جائیں پھر ان نرخوں پر فروخت کی بجائے اپنے من پسند اور زائد نرخوں پر فروخت کریں اور اگر کوئی بھی ایسا کرے گا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی جو دوسروں کیلئے مثال ثابت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے