کوئٹہ ، جعلی بائیو میٹرک سے موبائل فون سمز ایکٹیو کرکے فروخت کرنیوالا ملزم کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کرکے مختلف شہریوں کے جعلی بائیو میٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر موبائل فون سمز کے اجرا میں ملوث ایک ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہزاروں کی تعداد میں موبائل فون سمز غیر قانونی طریقے سے ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے 2100 ایکٹیوٹڈ موبائل فون سمز، 1973 سیلیکون انگوٹھے، 1947 پیپر انگوٹھے شیٹ برآمد کر لی گئی ہیں ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے271 سیلیکون شیٹ، 20 ووٹر لسٹیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس ست مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے