کوئٹہ، پولیس نے گزشتہ ماہ مختلف کارروائیوں کے دوران 70 اشتہاری جبکہ 53 مفرور ملزمان گرفتارکرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ پولیس نے گزشتہ ماہ مختلف کارروائیوں کے دوران 70 اشتہاری جبکہ 53 مفرور ملزمان گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ذوہیب محسن نے بتایا کہ گزشتہ ماہ منشیات فروشوں کیخلاف 62 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 64 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا گرفتار منشیات فروشوں سے 6 من ہیروئن،3 من چرس،2 کلو آئس برآمدہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اسلحہ ڈیلرز کیخلاف 56 مقدمات درج کرکے 56 ملزمان کو گرفتار کیاگزشتہ میں چوری شدہ 13 موٹرسائیکلیں اور دو گاڑیاں برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 3500 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے جبکہ 14 گاڑیوں کو 550 میں قبضے میں لیاانہوں نے بتایا کہ 320 منشیات کے عادی افراد کو انسانیت بچاؤ سینٹرز منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے