پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کافیصلہ موصول
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہو گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دو روز بعد دفتر پہنچ گئے ہیں، طبعیت ناسازی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر دفتر نہیں آئے تھے۔