ٹرالرز کو گوادر کا سمندر تباہ کرنے کی آزادی دینے کے لئے ہی مجھے جیل میں ڈالا گیا،مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ٹرالرز کو گوادر کا سمندر تباہ کرنے کی آزادی دینے کے لئے ہی مجھے جیل میں ڈالا گیا تاکہ ٹرالرز اپنے سہولت کار اور اداروں کی سرپرستی میں بلا روک ٹوک سمندری حیات کی نسل کشی کریں، ماہیگیروں کو بھوکا مار دیں اور ان کے خلاف بولنے والا کوئی نہ ہو، سمندری ڈاکوؤں کے خلاف حق دو تحریک کی نہ ختم ہونے والی جدوجہد جاری رییگی، سکریٹری فشریز، ڈی جی فشریز سے لے کر نیچے تک سب بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور ان ٹرالرز کے سہولت کار ہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا جوڑیشل لاک اپ سے بیان، تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جوڑیشل لاک اپ گوادر سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سمندری قزاقوں کو گوادر کا سمندر تباہ کرنے کی مکمل آزادی دینے کے لئے ہی مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں ڈالا گیا تاکہ ٹرالرز اور اس کے سہولت کار، بھتہ خور بحربلوچ میں بلا کسی روک ٹوک کے سمندری حیات کو مکمل ختم کرکے ماہیگیروں کو بھوکا مار دیں اور ان کے خلاف بولنے والا نہ کوئی نہ ہو اور ان کے مظالم پر ہمیشہ پردہ پڑا رہے مولانا ہدایت الرحمٰن نے نے مزید کہا کہ ان ٹرالرز کی سرپرستی سرکاری ادارے اور فشریز کے اہلکار کررہے ہیں. سکریٹری فشریز، ڈی جی فشریز سے لے کر نیچے تک سب بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور ان ٹرالرز کے سہولت کار ہیں مولانا نے واضح طور پر کہا کہ سمندری ڈاکوؤں کے خلاف حق دو تحریک کی جدوجہد کبھی نہیں ختم ہوگی اور جب تک ان لْٹیروں سے سمندر کو پاک نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے