متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گا ، راناثناءاللہ

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا، ہم اس کے سخت خلاف ہیں۔راناثناءاللہ نے راول پنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن متنازعہ انداز میں کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن سے گھبراتے نہیں، لیکن ان الیکشن میں سیاسی جماعتوں اور ججز میں بھی اتفاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گا، اس سے پہلے 1971 اور 77 کے الیکشن بھی متنازعہ تھے ایک نے ملک توڑا دوسرے نے دہشت گردی دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تیسرا الیکشن اگر متنازع انداز سے ہوگیا تو ملک کی تباہی، افراتفری و انارکی کا راستہ بنے گا، ہم اس تباہی کے سخت خلاف ہیں، اس موقف کو سپریم کورٹ ججز کی اکثریت تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضد اور ہٹ دھرمی کے الیکشن کسی صورت قبول نہیں، انتخابات اپنے وقت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی سے ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے