لورالائی ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے سبب عوامی بنیا دی مسائل احسن طریقے سے حل ہورہے ہیں، محمدخان طور اتمان خیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئرمرکزی رہنما صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمدخان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے ہرممکن دستیاب وسائل کو بروئیکار لارہی ہے لورالائی ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے سبب عوامی بنیا دی مسائل احسن طریقے سے حل ہورہے ہیں ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ علاقائی سطح پر عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگیان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف عوامی وفود اور میڈیا کے نمایندوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرنے کے موقع پر کہی انہوں نے کہاکہ ہم بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بی اے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوامی اعتماد کا اظہارہے انہوں نے کہاکہ مخالفین کی منفی پروپیگنڈہ کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہم عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھ کر سیاست کی میدان میں اپنا مثبت کردارادا کرتے رہینگے کیونکہ ہمیں عوام کی بھرپور حمایت اورتائید حاصل ہے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت سے سرخرو ہونگے کارکنان مخلصی اورخلوص دل کے ساتھ حلقہ انتخاب میں عوامی خدمت جاری رکھیں انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی عوامی قوت کیساتھ مخالفین کو شکست سیدوچار کردینگے انہوں نے کہا کہ مخالفین ماضی میں بھی اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اوراب بھی وہ اپنی بوسیدہ سیاست کے ذریعے مختلف جھوٹی اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں لکین لورالائی کے عوام باشعور ہیں وہ کسی کے جھوٹے جھانسے میں آنیوالے نہیں ہیں پارٹی ورکرز اپنی عوامی رابط مہم کومذید تیز کریں تاکہ مخالفین کو مذید ٹائف ٹائم دیاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے