قلات بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی قلات کے منتخب کونسلران کا تقریب حلف برداری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی قلات کے منتخب کونسلران کا تقریب حلف برداری ضلعی کونسل ہال میں منعقد ہوا ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی قلات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفدابلوچ نے کونسلران سے حلف لیا میونسپل کمیٹی قلات کے کل 27کونسلران نے حلف اٹھایا جن میں 18جنرل کونسلران 6خواتین۔1کسان۔1ورکراور1اقلیت کونسلر شامل تھے۔

تقریب حلف برداری سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تمام منتخب کونسلران کو اپنے عہدے سمبھالنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ تمام منتخت کونسلران پورے لگن اور ایمانداری سے اپنے کام جاری رکھیں گے اوراپنے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار اداکریں گے اس موقع پر ڈی ایس پی قلات پولیس منظوراحمدمینگل ڈی ایس پی میر فیصل ایس ایچ او قلات پولیس خدائے رحیم عالیزئی نائب رسالدار قلات لیویز گل حسن۔نائب رسالدار منیر مینگل رسالدار اکبرملک بھی موجودتھے پولیس اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے