بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے انٹر پارٹی انتخابات کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت تین مئی تک ملتوی

اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے انٹر پارٹی انتخابات کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت بدھ کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ سعید فیض بلوچ، چیئرمین الیکشن کمیٹی ایڈوکیٹ محمد حسن بلوچ، ڈاکٹر ناشناس لہڑی، فاروق لہڑی پیش ہوئے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت آئینی درخواست پر الیکشن کورٹ میں پیش ہوکر اپنے پارٹی موقف کے حق میں ابتدائی دلائل دیئے جبکہ دوسرے فر یق کی جانب سے دئے گئے دلائل پر حتمی دلائل دینے کے لئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے سما عت تین مئی تک ملتوی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے