بلوچستان ،گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر سنجیدہ طرز حکمرانی نے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر سنجیدہ طرز حکمرانی نے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے آئندہ عام انتخابات میں ہم خیال دوستوں کے ہمراہ غیر سنجیدہ لوگوں سے جان چھڑوائیں گے اور صوبے کو سنجیدہ قیادت دیں گے جو صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں رہنما?ں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اس وقت بدحالی اور بحرانوں کا شکار ہے صوبے میں ابتر حکمرانی اور غیر سنجیدہ طرز عمل کی وجہ سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں اور عوام کو ریلیف نہیں مل رہا جس سے انکے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کے ملکی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل تمام ہم خیال دوستوں کو اکھٹا کر یں گے اور کامیاب ہونے کے بعد صوبے میں سنجیدہ قیادت کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اجتماعی مسائل کے حل اور عوام کے مفا د کے لئے سب کو ملکر چلنا ہوگا آنے والی حکومت صوبے کے لئے تحفہ ہوگی اور ترقی و خوشحالی کی نوید لائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر سنجیدہ قیادت کی وجہ سے بلوچستان میں جو خلاء پایا جاتا ہے ہم اس سے جان چھڑوائیں گے گزشتہ چند سالوں میں صوبے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑاکیا گیا ہے ہم ان نقصانات کے ازالے کی بنیاد رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے