گوادر، مقامی ماہیگیروں کی پے در پے شکایات، سکٹری فشریز نے ضلع بھرکے اے ڈیز کو کوئٹہ طلب کر لیا
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر، جیونی سے اورماڑہ تک ٹرالرز کی یلغار، مقامی ماہیگیروں کی پے در پے شکایات، سکٹری فشریز نے ضلع بھر کے اے ڈیز کو کوئٹہ طلب کیا۔تفصیلات کے مطابق گوادر ضلع بھر میں آئے روز مقامی ماہیگیروں کی جانب مہلگ و ممنوعہ جالوں سے لیس ٹرالروں کی ویڈیو وائرل کی جاتی ہیں جو باعہ نائینٹیکل کے اندر غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف پائے جاتے ہیں جنکی وجہ سے سمندری حیات کی نسل کشی ہوتی ہے، مقامی ماہیگیروں کے شکایات ہیں کہ محکمہ فشریز اورماڑہ سے لے کر جیونی تک ان غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف ٹرالرز و گجہ وائرنیٹ کے خلاف کاروئی نہیں کرتا جس کی وجہ سے وہ نان شبینہ کا محتاج ہیں، ماہیگیروں کے شکایات کے پیش نظر سکٹری فشریر کاظم حسین جتوئی نے اپنے ایک مراسلے میں ضلع گوادر کے چاروں تحصیلوں کے فشریز کے افسران کو کوئٹہ میں جواب طلبی کے لئے رپورٹ کر نے کی سختی سے ہدایات کی، فشریز کے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جیونی سہراب مگسی،اسسٹنٹ ڈا?ریکٹر فشریز پسنی عبدالرزاق، اسسٹنٹ ڈا?ریکٹر فشریز اورماڑہ بشیرکاکڑ،اسسٹنٹ محمد انور شامل ہیں۔