موجودہ مردم شماری کے نتائج قابل قبول نہیں ، محمد عیسیٰ روشان

پشین (ڈیلی گرین گوادر) موجودہ مردم شماری کے نتائج قابل قبول نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع پشین کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبد اللّٰہ خان دوتانی کا تبادلہ عوام دشمن اقدام ہے۔ پارٹی میں غیور عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی بیانیے پر مہر تصدیق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، ضلع معاون پیر شمس اللہ شنغرئی گانگلزئی علاقائی یونٹ کے آرگنائزر سید عبد اللہ آغا علاقائی سینئر معاون ڈاکٹر حیات کاکڑ اور سید نصرت آغا و سید عزیز اللّٰہ نے کلی حرم زئی میں ابتدائی یونٹوں کے کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملی اتل عثمان شہید یونٹ اور پیر محمد شہید یونٹ کے ایگزیکٹیو کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اور ضلع معاون سیکرٹری پیر شمس اللہ نے اْن سے حلف لیا اور دس جوانوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت اور اْنکے سرکاری محکموں کی عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی احسان نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ قومی محکومی سے نجات حاصل کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں جاری مردم شماری کے اوقات میں ایک مہینے تک اضافہ لازمی ہے موجودہ تاریخ تک ہونے والی مردم شماری کے نتائج پشتون عوام کو قابل قبول نہیں ہے. اب بھی ہر ضلع اور علاقے میں مختلف بلاکوں کی بڑی تعداد کی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی ہے اْنھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین کے ایم ایس کا تبادلہ در حقیقت پشین کے تمام عوام کیساتھ امتیازی سلوک رواں رکھنے اور اْنہیں جاری علاج معالجہ کی سہولتوں سے محروم کرنے کے مترادف ہے کیونکہ سول ہسپتال پشین کے ایم ایس ڈاکٹر عبد اللّٰہ خان دوتانی نے ہسپتال کے ہر شعبے کو مکمل فعال بناتے ہوئے انہیں علاج معالجہ اور عوامی خدمت کے عملی مرکز میں تبدیل کیا۔ اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں پیرامیڈیکس سٹاف کی باقاعدہ حاضری اور بھائی چارے پر مبنی ماحول بنا کر ہر قسم کی دوائیوں کی موجودگی اور مریضوں کے علاج کو ممکن بنایا اور سول ہسپتال پشین میں روزانہ او پی ڈی آٹھ سو سے ایک ہزار افراد تک جاپہنچا اور ڈاکٹر عبداللّٰہ خان کی ان کاوشوں اور دن رات محنت کے باوجود انہیں بلا جواز تبدیل کرنا قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ اور ڈاکٹر عبداللّٰہ خان کو واپس سول ہسپتال پشین کا ایم ایس تعینات کرنے کا پر روز مطالبہ کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ اِس تبادلے کے کیس کے پیچھے خفیہ ہاتھ کو ہر صورت مکمل معلوم کر کے اس ضلع پشین کے عوام کے سامنے لایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے