شہبازگل نے ایک مرتبہ ای سی ایل سے نام نکلوانےکیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل نےلاہور ہائی کورٹ سے اجازت ملنےکے بعد بیرون ملک جانےکے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا۔
شہباز گل نے ایک دفعہ ایگزٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانےکے لیے عدالتی فیصلہ وزارت داخلہ میں جمع کرادیا، فیصلےکی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوا دی گئی۔
خیال رہےکہ لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانےکی اجازت دی ہے، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے۔