سپریم کورٹ پاکستان ایک گہرے منجدھار میں پھنس چکی ہے ، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان ایک گہرے منجدھار میں پھنس چکی ہے اب فْل بنچ کی تشکیل کا مطالبہ بھی اپنی افادیت کھو چکی ہے جب تک جسٹس فائز عیسی بنچ نمبر 2 کا از خود کاروائی کیس نمبر 4/22کاحکم امتناعی بابت سماعت از خود نوٹس قائم ہے ایسے مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکتی چاہے فْل بنچ ہی کیوں نہ ہو اس پر اصرار و ہٹ دھرمی PLD 2009 SC 879 کی تاریخ دہراسکتی ہے جس میں حکم عدولی کرنے والوں کو سپریم جوڈیشل کونسل کے کٹھرے میں کھڑا کیا جاسکتا ہے کل چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی جانب سے پی ٹی آئی کی آئینی درخواست نمبر 5/23 کی سماعت غیر موثر ہے کیونکہ بنیادی از خود نوٹس کیس نمبر 1/23 کو 7 رکنی بنچ کے 4 ممبران نے اکثریت سے مسترد کرکے تحریری حْکم نامہ جاری کردیا ہے۔