رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، سردار زادہ طارق لہڑی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے مہنگائی بے قابو غریب عوام مہنگائی سے پریشان ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی امیر محمد عمر غزنوی، کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی کونسلر تخت ٹکری عبدالکریم لہڑی کونسلر خیصار مولا بخش بنگلزئی ودیگر رہنماؤں نیایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے مہنگائی عروج پر غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان اشیاء خورد ونوش خریدنے سے قاصر ہے حکومت کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے انہوں نے کہا کہ دوسرے طرف رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ٹرپنگ گیس پریشر کی کمی سمجھ سے بالاتر ہے روزہ داروں کو افطاری سحری اور تراویح میں مشکلات کا سامنا حکومت کی ریلیف دور کی بات ہے سحری اور تراویح کے اوقات میں بجلی بھی فراہم نہ کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش خدا کا خوف کریں مناسب داموں میں اشیاء خردونوش کو فروخت کریں اس مہنگائی سے دھاڑی دار طبقے اور غریب عوام پریشان ہے انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ غریب عوام چین سکون سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زندگی بسر کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے