دکی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 1 کانکن جاں بجق 2زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بجق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کانکن بخت اللہ سکنہ کلی جمعہ گل غریب آباد جاں بحق جبکہ 2کانکن جمعہ خان اور ابراہیم زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو کان سے نکال کر ہسپتلا پہنچادیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے