آڈیو لیکس ، آمدن سے زائد اثاثے: جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف ریفرنس دائر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بارکونسل نے آڈیو لیکس اورآمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پرجسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔ جس میں انہیں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ممبر جوڈیشل کمیشن کے مطابق جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کیخلاف ریفرنس پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے تحت دائرکیا گیا ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس سے عدلیہ کے تقدس، وقاراورغیرجانبداری پرسوالات اٹھے،جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
ریفرنس کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین اوران کیخلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔دائر ریفرنس میں جسٹس مظاہرعلی کو سپریم کورٹ کے جج کےعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔