آزاد کشمیر اسمبلی کی حالیہ قرارداد شہدائے کشمیر کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے کشمیر کوری ڈور کی تعمیر کے حوالے سے پاس کی جانے والی قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کی حالیہ قرارداد شہدائے کشمیر کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں کشمیر کوری ڈور کے حوالے سے کی جانے والی قرارداد افسوسناک،تشویشناک اور قابل مذمت ہے آزاد کشمیر اسمبلی موجودہ قرارداد سے بلا تاخیر دستبرداری اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا چیخ چیخ کا یہ کہہ رہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی سے پاس کی جانے والی قرار داد بھارت کے ایجنڈے کا حصہ ہے حکومت آزادکشمیر اور آزاد کشمیر اسمبلی تقسیم کشمیر کی سازش کا حصہ بننے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے کسی بھی پہلو پر ہندوستانی خواہشات پر عمل درآمد 6 لاکھ شہدائے کشمیر کے خون سے غداری اور پاکستان کی 75سالہ طے شدہ پالیسی کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے کشمیر کوری ڈور کی تعمیر سے متعلق قرار داد پاس کرکے کشمیری شہدا کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر، آزاد کشمیر کابینہ اور آزاد کشمیر اسمبلی اس نازک معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور مذکورہ قرارداد سے بلا تاخیر دستبرداری اختیار کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے