کوئٹہ کے رمضان المبارک کیلئے لگائے گئے سستا بازاروں میں آ ٹا ناپید ہو گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے رمضان المبارک کیلئے لگائے گئے سستا بازاروں میں آ ٹا ناپید ہو گیا خالی اسٹالز سے غریب عوام کے بے بسی میں لوٹ گئے۔رمضان المبارک کے دوران کوئٹہ کے عوام کو سستے آٹے کی فر ا ہمی کیلئے حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں میں سستے آ ٹے کی اسٹالز لگانے کا اعلان کیاگیا تھا لیکن اس و قت صو ر تحا ل یہ ہے کہ شہر کے وسط میں واقع باچا خان چوک پر لگائے جانے والے سستے آٹے کے اسٹال پر آٹا موجود نہیں ہے جس سے وہاں خریداری کیلئے آنیوالوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے حکو مت کی جانب سے اعلان کردہ سستے آٹے کے بیس کلو گرام کا تھیلا 1575روپے میں دستیاب ہے جبکہ یہی وزن کا آٹا بازاروں میں اٹھائیس سو سے تین ہزار روپے میں فرو خت ہو رہا ہے محکمہ خوراک حکام سے رابطہ کرنے پر انکا کہنا تھاکہ جمعہ اور اتوا ر کے علاوہ ہفتے میں پانچ دن شہریوں کو آٹا سستے داموں دستیا ب ہوتا ہے دوسری جانب شہریوں نے الزام عائد کیا کہ سستے آٹے کی فراہمی پانچ دن ضرور ہوتی ہے لیکن اتنی قلیل مقدار میں کہ انھیں کئی کئی دن لمبی قطاروں میں لگ کر آٹا خریدنا پڑتا ہے اور بعض اوقات تو وہ بھی دستیاب نہیں ہوتاشہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کردہ آٹا ریلیف پیکج عوام تک باآسانی فراہمی کو یقینی بنائیں