پنجپائی میں پولیس کی کاروائی 126کلو گرام منشیات برآمد کر کے تحویل میں لے لیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پنجپائی میں پولیس کی کاروائی 126کلو گرام منشیات برآمد کر کے تحویل میں لے لیں۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق اتوار کو پولیس کو اطلا ع ملی کہ منشیات اسمگلروں نے پنجپائی کے علاقے پسی نالہ میں ایک غار میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چھپا رکھی ہیں جو وہ مستونگ کے راستے اندورن ملک اسمگل کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بناء پر کاروائی کرتے ہوئے پسی نالے سے 3بوریوں میں بند 100کلو گرام چرس، 25کلو گرام ہیروئن اور 1کلو گرام آئس برآمد کر کے تحویل میں لے لیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے