پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں چھت گرگئی، ماں بیٹی جاں بحق

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سحری کے وقت گھر کی چھت مہندم ہونے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

پشاور کوہاٹ روڈ کے علاقے میں سحری کے وقت پاپڑ فروش مصری خان کے گھر کی چھت مہندم ہوگئی، ملبے تلے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، ملبے تلے دب کر مصری خان کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے