مردم شماری کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مردم شماری کے حوالے سے اتحادیوں میں اختلافات کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قدم اُٹھا لیا ہے۔وزیراعظم نے مردم شماری معاملے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں میں مسائل کے حل کیلئے اجلاس بلالیا ہے۔اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری پراعتراضات کا جائزہ لیاجائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف کے بلائےاجلاس میں ایم کیوایم بھی شریک ہوگی۔سندھ میں مردم شماری پر پی پی،ایم کیوایم شکایات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرچکی۔