بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے، ظلم وجبرسے نکالنے کیلئے وحق دوتحریک کی جدوجہدجاری رہے گی ، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے،ظلم وجبرسے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی وحق دوتحریک کی جدوجہدجاری رہے گی مقتدرقوتوں کو مظلوم عوام،قانونی جدوجہدکرنے والوں سے رویہ تبدیل کرناہوگا آج بلوچستان کے سلگتے قومی مسائل نااہل حکمرانوں ومقتدرقوتوں کی ناکامی نااہلی بے حسی کے خلاف اورسیاسی قوتوں کومتحدکرنے،مولاناہدایت الرحمان وساتھیوں پرجھوٹے مقدمات کے خلاف اوررہائی کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ گوادر میں ٹرالرز مافیا اور بارڈر مافیاجبکہ صوبہ بھرمیں لوٹ مار کی چھوٹ دی گئی اس ظلم کے خلاف بولنے پر ایف۔آء۔آر درج کرکے جھوٹے مقدمات بناکرقیدکیاجاتاہے۔بدقسمتی سے مظلوموں کو رونے کی بھی اجازت نہیں۔سیکورٹی فورسز،انتظامیہ اوراداروں کی نااہلی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام پریشان،بدترین مسائل،بدعنوانی کاشکارہیں۔ سیاسی کارکنوں کوحقوق حاصل کرنے اورمظالم پربولنے کی اجازت نہیں جولمحہ فکرہہ ہے۔جماعت اسلامی ہرظلم کے خلاف اورمظلوموں کیساتھ ہے۔ پرامن بلوچستان حکمرانوں مقتدرقوتوں کے ظالمانہ رویہ،بدعنوانی وکوتاہی کی وجہ سے حالت جنگ میں ہے گوادرکے منتخب نمائندوں کوگرفتار،قیدکرکے جھوٹے مقدمات بناکرکس کی خدمت ہورہی ہے اس ظلم زیادتی پرہم خاموش رہے یامقتدرقوتوں کوعوام پھولوں کے ہارپھنائیں یہ ممکن نہیں۔بلوچستان میں مجرموں کوگرفتارکرنے،دہشت گردوں،شرپسندوں کاراستہ رکھوانے کے بجائے مظلوموں اورجائزحقوق مانگنے قانونی طریقے سے مانگنے والوں کاراستہ روکاجارہاہے۔یہ ظلم وجبرکب تک چلیگان مظالم پربھی اپنے آپ کوجمہوری سیاسی کہنے والے خاموش ہیں۔جماعت اسلامی حق دوتحریک کی جدوجہد میں ساتھ ہے ٹرالرمافیا،بھتہ خورمافیا،چیک پوسٹ،بارڈروساحل پربھتہ لینے والوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدہوناچاہیے مقتدرقوتیں چاہتی ہے کہ مظلوم عوام اشتعال میں آجائے تشددکاراستہ اختیارکریں پہاڑوں کی طرف جائے تاکہ ان کی قانونی آئینی جدوجہد کاراستہ روک لیں ہم ایسانہیں ہونے دیں ہم پرامن جمہوری سیاسی لوگ ہیں سیاسی آئینی جدوجہد کرکے قانونی حقوق حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے