کوئٹہ ، کسٹمزنے 1 ارب دس کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز نے ایک ارب دس کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی۔ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مارچ کے مہینے میں اسمگلروں کےخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کے دوران ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں بر امد کیا۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم جنھوں نے حال ہی میں چارج سنبھالہ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت ہدایات جاری کیے۔ جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے
کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق نے دونوں ایڈشنل کلیکٹروں عبیداللہ اور آفتاب اللہ شاہ کے زیر نگرانی ایک منظم اور چست و چابک انفورسمنٹ ٹیم تشکیل دی۔ جنھوں نےکوئٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں مارچ کے مہینے میں مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔ پکڑے گئے سامان میں قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں lexus LX-570 , Toyota Crown, Toyota TX Prado,, Land Cruiser ZX ، 178 کلوگرام چرس، ، پٹرول ڈیزل، چھالیہ، سیگریٹس۔ چینی، ٹائرز، پتی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
مذکورہ سامان کی قیمت ایک ارب دس کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔ نامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا زیادہ تر کاروائیاں دور دراز اور حساس علاقوں میں جن میں نوشکی۔ چاغی شامل ہیں کی گئ۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کے جیورسڈیکشن کے تمام علاقوں میں زیادہ تر کاروائیاں کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے بغیر کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا۔ واضح رہے اسسٹنٹ کلیکٹر ز کے ساتھ ساتھ حال ہی میں بھرتی ہونے والے انسپکٹرر اور سپاہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں