چین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ چین سے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی۔چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کردیا
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔