چمن زلزلے سے 3 بچے جاں بحق خواتین سمیت 5بچے زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق خواتین سمیت 5بچے زخمی ہوگئے۔ گزشتہ شب چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے نتیجے میں مکان کی چھت گر نے سے پلوشہ، آمینہ اور سجاول خان نا می بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کوفوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے