پاک فوج کے نوجوان پر سرحد پار سے حملہ تشویشناک ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایران سرحد پار سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوان پر سرحد پار سے حملہ تشویشناک ہے اسطرح کے واقعات کا ہونا افسوس ناک ہےہمارے جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے بزدلانہ حملوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائے۔وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی