نیشنل پارٹی آزاد و خودمختار صحافت کی علمبردار ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی ترجمان اسلم بلوچ صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے اپنے پیغام میں کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق بلوچ جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت کابینہ و ممبران اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کا آزادی صحافت اور نوجوان صحافیوں کے تربیت میں کردار رہا ہے۔بلوچستان میں دیگر شعبوں کی طرع صحافت کے شعبے میں بھی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پریس کلب سمیت سیاسی جماعتوں کو بھی کرنا چائیے۔نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی آزاد و خودمختار صحافت کی علمبردار ہے صحافت کسی بھی سماج کا اہم جز ہوتا ہے سماج میں شعور وفکر کو بیدار کرنے اور مجموعی مسائل کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سیاسی عمل اور آزاد صحافت کے راہ میں ہمیشہ روڑے اٹکائے گئے ہیں۔لیکن سیاسی کارکنوں اور صحافی برادری نے جہد مسلسل کو جاری رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں تو راتوں رات گروہوں کو اکھٹا کرکے سیاسی جماعت بنائی جاتی ہے اور ان کو انتخابات میں ٹھپہ بازی کے زریعے جتوا کر حکومت دی جاتی ہے۔آج صوبے میں کرپشن و کمیشن عروج پر ہیں ہر طرف بیڈ گورننس نے صوبے کو مذید مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ترقی کا عمل رک گیا ہے۔بلوچ سیاسی نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ریکوڈک کو خفیہ معاہدے کی نذر کیا گیا ساحل سمندر کو ماہی گیروں کے لیے نوگو ایریا بنادیا گیا ہے۔چوری ڈکیتی اور بدامنی روز کا معمول بن گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کویٹہ پریس کلب اپنی صحافتی ذامہ داریوں و فرائض کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں نوجوان صحافی کی عملی تربیت کو جاری رکھے گی اور بلوچستان کے ساتھ ظلم و انصافی کی پالیسیوں کے خلاف قلم کو میسر کو بھرپور استعمال کرے گی۔