لیویز فورس کی کاروائی تین مغوی بازیاب، ڈاکو اسلحہ گاڑی سمیت گرفتار

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) لیویز فورس کی کاروائی تین مغوی بازیاب، ڈاکووں کو اسلحہ گاڑی سمیت گرفتار۔ گزشتہ روز پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں نے ایک ایرانی پک گاڑی کو روک اسلحہ کے زور پر ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کمسن بچہ کو گاڑی سمیت اغواہ کرکے ساتھ لے گئے اسپیشل لیویز اسکواڈ کو واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈاکووں کے تعاقب کرتے ہوئے بارتاگزئی کے مقام پر ڈاکووں نے فورس کی گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے پرتین ڈاکووں کوگھیر لیاڈاکو نصیر احمد،حامد گل، جبکہ عارف کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگاڑی،ڈرائیور، کلینڈر اور کمسن بچے کو بازیاب کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی مسروقہ گاڑی کو بھی قبضے میں لیلیا لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان لیویز فورس کو مختلف واراداتوں میں پہلے سے بھی مطلوب تھے مزید تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے