ضلع کیچ کے پاک ایران سر حدی علا قے میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ چار اہلکار شہید

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ کے پاک ایران سر حدی علا قے میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ چار اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کوایران سے کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران سر حدی علا قے جل گئی سیکٹر کے مقام پر گشت پر مامور سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک نیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب موجود دہشتگردوں کے خلا ف کاروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے