صوبائی حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر گوادر کو ترقی کی منزلوں کی طرف پہنچا رہی ہے : میر محمد اجمل کرد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں گوادر صوبے کیلئے باب ترقی ثابت ہو رہا ہے گوادر میں سرمایہ کاروں کی آمد اس امر کاثبو ت ہے کہ بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہے صوبائی حکومت گوادر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر گوادر کو ترقی کی منزلوں کی طرف پہنچا رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب گوادر بین الاقوامی طو پر تسلیم کیاجائے گا انہوں نے کہا گوادر کی ترقی کے ثمرات پورے صوبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں نمودار ہونگے. وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے کہا حکومت بلوچستان اپنی تمام طور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ساز گار ماحول کیلئے کوشاں ہے اور امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے