سیکورٹی اہلکار وں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،وزیراعلئ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد ی علاقے میں ایران کی حدود سے معمول کی گشت پر مامور سیکیورٹی فورسں کے اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوۓ فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار وں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلئ نے شہید اہلکاروں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبد الرشید کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعلئ نے کہا کہ فائرنگ وقعہ افسوسناک اور حساس نوعیت کا ہے امید ہے کہ وفاقی حکومت سفارتی سطح پر ایران کے ساتھ اس معاملے کو اٹھاۓ گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو اور انکا اعادہ نہ ہو سکے وزیراعلئ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیۓ صبر جمیل کی دعا کی ہے۔