بیلہ پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹرگرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹرکو گرفتار کر لیا گیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق بیلہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ایک موٹر سائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2023 بغیر رجسٹریشن نمبرکو بیلہ کراس کے مقام پر مشکوک جان کر روک کر چیک کیا تو موٹر سائیکل پنچ پائی گئی بیلہ پولیس نے ملزم نصراللہ ولد علی مراد قوم بلوچ سکنہ آواران کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پنچ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 36/2023 بجرم 420 ت پ کے تحت درج کرلیاگیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے