بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا لیکن صوبے میں اب تک 55فیصد مردم شماری مکمل ہوسکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا لیکن صوبے میں اب تک 55فیصد مردم شماری مکمل ہوسکی، صوبے کے ڈپٹی کمشنروں اور عوامی نمائندوں نے مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا،کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے تاہم رمضان المبارک اور موسم کی خرابی کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے،نور احمد پرکانی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک صوبے میں مردم شماری کا 55 فیصد عمل مکمل ہوسکا ہے،انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ڈپٹی کمشنروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مردم شماری کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے،اس لئے تیں اپریل کو وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری کے جائزہ اجلاس میں صوبے کی جانب سے مردم شماری کی مدت میں اضافے کی درخواست کی جائے گی۔