ہم نے پسند کی شادی کی رشتے دار جان کے دشمن بن گئے ہمیں تحفظ دیا جائے ، سویرہ
اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر) لاڑکانہ کی رہائشی لڑکی سویرہ نے اوستہ محمد کے ریائشی اپنے شوہر وحید علی بلیدی کے ہمراہ پریس کلب اوستہ محمد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےپسند کی شادی اپنی مرضی سے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے۔جس کے بعد میرے والد اور میرے رشتے دار میرے اورمیری شوہراوران کی رشتے داروں کی جان کی دشمن بن چکے ہیں۔ وہ ہمیں قتل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہس کہ ہمیں چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی بلوچستان،وزیراعلی سندھ،آئی جی بلوچستان،آئی جی سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مجھی اورمیرے شوہر سمیت شوہرکے خاندان کو تحفظ فراہم ہمیں جان کا خطرہ ہے