پی ٹی آئی عالمی طاغوتی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے، ماہ جبین خالد جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولز ماہ جبین خالد جمالی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ،فراڈ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں عمران نیازی کے صبح شام بدلتے بیانیے اسکی سیاست کی ناکامی کی نوید دے رہے ہیں،پی ٹی آئی عالمی طاغوتی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اس میں ناکامی کے سوا پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملے گا،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ملک او ر پارلیمنٹ کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست دم توڑچکی ہے جس کے بعد اب وہ بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں اور مسلسل پی ٹی آئی ملک دشمن سازشوں میں مصروف ہے پی پی پی کے جیالے ملک دشمن ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلندکی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اورانشائاللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان میں آئینی بحران پیدا کیا جارہا ہے جس کا فائدہ غیر سیاسی قوتیں اٹھا سکتی ہیں پیپلز پارٹی آئین،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی بھر پور مزاحمت کریگی۔