پنجاب کے پی انتخابات کیس؛سپریم کورٹ کی سماعت پیرساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کا کیس،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے ۔سپریم کورٹ میں پنجاب کےپی کےانتحابات میں تاخیرسےمتعلق سماعت جاری ہے۔پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ بارکاکسی کی حمایت سےکوئی تعلق نہیں،اگرفل کورٹ بینچ نہیں بن سکتاتوفل کورٹ اجلاس کرلیں۔
اس پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال نےکہا کہ آپ کوبعدمیں سنیں گے،اس پرہم سوچ رہے ہیں،ججزکے آپس میں تعلقات اچھے ہیں،کل اور آج دو ججز نے سماعت سے معذرت کی۔سیاسی معاملات سامنے آئے جس پرمیڈیا اور پریس کانفرنسز سے تیل ڈالا گیا۔عدالت نے سارے معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔چیف جسٹس نےمزید کہا کہ کچھ نکات پرہماری گفتگو ضروری ہے،کچھ لوگ چندججزپرتنقیدکررہے ہیں،کچھ دوسرے ججز پرتنقید کر رہےہیں،ہم اس معاملے کوبھی دیکھیں گے۔
اس سے قبل جسٹ جمال مندوخیل نے خود کو بینچ سے علیحدہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں سماعت کرنے والا 4 رکنی بینچ پھرسے ٹوٹ گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکمنامے سے اختلاف کردیا۔جسٹس جمال مندو خیل نےاختلافی نوٹ میں کہا کہ حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا، حکم نامہ لکھتے وقت مجھ سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔جسٹس فائزعیسٰی کے فیصلے کا کھلی عدالت میں جائزہ لیناچاہیےتھا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ میں کل بھی کچھ کہنا چاہ رہا تھا،شاید مجھ سےمشورے کی ضرورت نہ تھی یا اس قابل نہیں سمجھا گیا،اللہ ہمارے ملک کے لیے خیر کرے۔دعا ہے بینچ ایسا فیصلہ کرے جو سب کوقابل قبول ہو۔
چیف جسٹس پاکستان نے3رکنی بینچ تشکیل دےدیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا ۔جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربینچ میں شامل ہیں۔کمرہ عدالت نمبرایک میں تین کرسیاں لگا دی گئیں۔اس موقع پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کا اعلان عدالت میں کیا جائے گا۔۔عدالتی عملے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت نماز جمعہ کے بعد 2 بجے ہوگی،بینچ نمازجمعہ کے بعد آئے گا۔دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اورمعززجج نےمعذرت کرلی ہے،بینچ ایک مرتبہ پھرٹوٹ گیاہےایک بات بار بار ثابت ہورہی ہے اعتماد کافقدان ہے،انصاف کی متلاشی عوام کی آخری منزل سپریم کورٹ ہے۔
جبکہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے التواء کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیاتھا۔جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی تھی۔جسٹس امین الدین خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا۔